سینٹ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے کل ہم اجلاس میں پاکستان بھارت تعلقات ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے علاقائی سلامتی کی صورت حال ، افغانستان میں قیام امن و مذاکراتی و مفاہمتی عمل کے معاملات پر ” عوامی سماعت “ ہو گی ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے ۔