ملک میں ہونیوالی دہشتگردی میں امریکہ اور بھارت دونوں کا ہاتھ ہے: حمید گل
لاہور (آئی این پی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی دہشت گردی میں امریکہ اور بھارتدونوں کا ہاتھ ہے، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں جس کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمید گل نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں متحد ہو رہی ہیں جن میں بھارت اور امریکہ آگے آگے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور پاکستان نہ صرف مضبوط ہو گا بلکہ دشمنوں کو منہ کی بھی کھانا پڑیگی۔ انہوں نے کہ کہ عوام بدنیت سیاستدانوں کے دھوکے میں نہ آئیں اور اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔
حمید گل