• news

بلوچستان میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ پارٹی کارکن نام کے ساتھ عہدہ نہ لکھیں: ترجمان ق لیگ


کوئٹہ (بیورو رپورٹ)ق لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدر، جنرل سیکرٹری کے علاوہ تمام صوبائی، ضلعی اور ڈسٹرکٹ عہدے ختم ہوچکے ہیں، پارٹی کارکن اپنے نام کے ساتھ عہدہ نہ لکھیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پارٹی انتخابات کے دوران صدور اور جنرل سیکرٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے، بلوچستان میں جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ (ق) کے صدر اور میر عاصم کرد گیلو جنرل سیکرٹری ہیں اسکے علاوہ تمام صوبائی، ضلعی، ڈسٹرکٹ اور تمام ونگز کے عہدے ختم ہوچکے ہیں ۔
اس لئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کوئی بھی عہدہ نہ لکھیں۔ ترجمان نے اخبارات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جب تک نئے عہدیداروں کا اعلان نہیں کردیا جاتا اسوقت تک صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ کسی کے نام کے ساتھ پارٹی کا عہدہ نہ لکھیں۔
ترجمان ق لیگ

ای پیپر-دی نیشن