فیصل آباد، مخالفوں کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل، ورثا کا نعشیں اٹھا کر مظاہرہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)عبداللہ پور میں دیرینہ دشمنی کی بناءپر دو سگے بھائی قتل کر دیئے گئے، ورثاءنے سول ہسپتال‘ جی ٹی ایس چوک میں لاشیں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ ٹریفک بلاک کر دی‘ گاڑیوں‘ بسوں اور موٹر سائیکلوں کی توڑ پھوڑ کی‘ پولیس ایک گھنٹے کی تاخےر سے پہنچی‘ تفصیلات کے مطابق کیبل کا کام کرنے والے دونوں بھائی 23سالہ بلال اور 18سالہ وقاص کی منے شاہ گروپ سے دشمنی چلی آرہی تھی کچھ عرصہ قبل وقاص اور بلال کے دو بھائی بھی قتل کئے جا چکے ہیںجبکہ آج کل بھی ان کااکثر کیبل کے کام کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز مبینہ طور پر منے شاہ گروپ کے لوگوں نے بلال اور وقاص کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تھانہ منصور آباد مصروف تفتیش ہے۔
دو بھائی قتل