سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار اہلسنت و الجماعت کے رہنما ضیاءالقاسمی ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر منتقل
بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتارہونے والے اہلسنت والجماعت کے رہنما ضیاءالقاسمی کو ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر منتقل کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اہلسنت والجماعت کے تحصیل صدر بہاولنگر ہونے کی بناپرمطلوب لسٹ میں شامل کیا تھا جو سیالکوٹ سے گرفتارہوئے۔ ضیاءالقاسمی اہلسنت والجماعت تحصیل بہاولنگرکے صدر ہیں۔
وہ سیالکوٹ ائرپورٹ پرموجودتھے کہ انہیں گرفتارکرلیا گیااور قانونی کاروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگرمنتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل منتقل