• news

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا جمہوری آئین

مکرمی!پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ اور صدر پاکستان آصف زرداری کے ساتھ ملکر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہدایات کے مطابق ایسا آئین مرتب کیا ہے، جس سے چیئرمین ذکاءاشرف اگلے 4 سال کیلئے بورڈ کی کرسی کے جھولے لیتے رہیں گے۔ لیکن آپ کی کارکردگی بطور چیئرمین کیا رہی اور قومی خزانہ کا کتنا پیسہ ضائع ہوا وقت آنے پر آپ اور سابق چیئرمین اعجاز بٹ کا احتساب ہوگا۔(طاہر شاہ،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر)

ای پیپر-دی نیشن