• news

نئے لولی پوپ پھر حاضر

مکرمی !لیجئے 2008ءکے انتخابات میں 5 سال کے لئے منتخب ہونے والی قومی اسمبلی تاریخی طور پر اپنے 5 سال پورے کرنے قریب ہے۔ ان پانچ سالوں میں پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں پہلے ن لیگ اور ق لیگ اے این پی اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر جمہوریت کے حسن کو اپنی گڈگورننس کے ساتھ چار چاند لگائے اور جمہوریت کا وہ ایڈیشن پیش کیا جو دنیا میں کم ہی کہیں دیکھنے کو ملتا ہے۔عوام اور جمہوریت کے نام پر برسراقتدار آنے والوں نے ان پانچ سال میں عوام کو کیا دیا اس کا اندازہ تو عوام کو ہو گیا ہو گا۔عوام کی قسمت میں رونا دھونا لکھا گیا لہٰذا انہوں نے 5 سال روتے دھوتے گزارے۔ اب پھر انتخابات کی نوید ہے۔ نت نعروں کے ساتھ عوام کے دل لبھانے کا سامان کیا جا رہا ہے۔ اور نئے نئے لولی پوپ عوام کیلئے تیار ہیں۔میری بھولی بھالی عوام ذرا سنبھل کے۔۔۔ عوام اپنی حالت کے سدھارنے کیلئے آگے بڑھیں ورنہ ان کی داستان تک بھی نہ ہونگی داستانوں میں۔(عمران راجہ 8-A احمد ہا¶سنگ سکیم ملتان روڈ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن