• news

بھارت پسندیدہ ملک کیوں؟

مکرمی! بھارت جس نے پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا بلکہ پاکستان پر ہمیشہ تنقید ہی کی اور وطن عزیز کی بربادی و تباہی کے نت نئے منصوبے بنائے۔ عسکری و قومی جارحیت جاری رکھی۔ ہمارے دریاﺅں پر ڈیم بنا کر آبی جارحیت اور کھلی دشمنی کا ثبوت دیا اور پاکستان کو خشک سالی کی طرف دھکیلنا چاہا۔ سینکڑوں مرتبہ سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے جا فائرنگ سے پاکستانی بستیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ اس کے باوجود ہمارے چند حکمرانی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو دشمن ہمسائے نے کون سی ایسی چمک دکھا دی ہے، جس سے ان کی آنکھیں چندھیا گئی ہیں اور انہیں ان کے تمام ظلم و زیادتیاں بھول کر پسندیدہ ملک قرار دینے کی ٹھان لی ہے حالانکہ پاکستان کے غیور عوام، تاجر برادری اور بے شمار شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ حمایت کرنے والے اس حقیقت کو پہچان لیں کہ دشمن صرف دشمن ہوتا ہے دوست نہیں۔(رانا ذوالفقار، چائنا سکیم گوجر پورہ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن