پاکستان دہشتگردی کے باعث ”جراسک پارک“ بن چکا: چیئرمین پریس کونسل انڈیا کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پریس کونسل آف انڈیا اور بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کاٹیجو نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان میں ہلاکتیں روزانہ کا معمول ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے جراسک پارک بن چکا ہے۔ روزمرہ کا قتل عام وہ خرابیاں ہیں جو پاکستان کو ورثے میں ملیں۔ موجودہ بدامنی ملائیت پر مبنی ریاست بنانے کا قدرتی نتیجہ ہے۔