• news

انڈین مجاہدین کو پاکستان مالی مدد نہیں دے رہا : بھارتی خفیہ ادارے


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم انڈین مجاہدین کو پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم نہ کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر آباد بم دھماکوں سمیت تمام حملے ذاتی اخراجات پر منبی سرگرمیاں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدر آباد‘ بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ حیدر آباد دھماکوں میں ملوث بھارتی تنظیم اپنی سرگرمیوں کے لئے پاکستان کی جانب مالی معاونت کے محتاج نہیں رہے اور تمام دھماکے وہ اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ انڈین مجاہدین کو پاکستان سے نظریاتی مضبوطی کے لئے بھرپور حمایت مل رہی ہے۔
بھارتی خفیہ ادارے

ای پیپر-دی نیشن