• news

پاکستان کو ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا: امریکی میڈیا

واشنگٹن (آن لائن) پاکستان کو گیس پائپ لائن پر حتمی معاہدے کے بعد امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ امریکی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کیا گیا تو اسلام آباد پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ یہ رد عمل صدر آصف علی زرداری کی طرف سے امریکی دباﺅ کے باوجود 75 ملین ڈالر کے منصوبے کو جاری رکھنے کے حکومتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے ایک بڑے اخبار نے لکھا ہے کہ اگر پاکستان پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دیتا ہے تو اسے امریکہ اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گزشتہ روز بھی امریکی میڈیا نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تو امریکہ پاکستان پر پابندیوں میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا لیکن امریکی محکمہ خارجہ پاکستان کو دھمکیاں دیکر مجبور کر رہا ہے کہ وہ اس منصوبے کو ترک کر دے۔
امریکی میڈیا/ پابندیاں

ای پیپر-دی نیشن