عمران خان کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کی پارٹی سطح پر بھی خفےہ سکروٹنی کروانے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کی پارٹی سطح پر بھی خفےہ سکروٹنی کروانے کا فیصلہ‘ کسی بھی مقدمہ میں ملوث شخص کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائیگا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سطح پر امیدواروں کی سکروٹنی سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے کئی اہم رہنما ٹکٹوں سے محروم رہ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ انتخابات میں کسی بھی معاملے اور مقدمہ کے حوالے سے متنازعہ شخص کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے اور اس کیلئے پارٹی میں درخواستیں دینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا خفےہ سلسلہ بھی شروع کےا جا رہا ہے اور قبضہ گروپ میں شامل ہونے سمیت کسی بھی جرم میں ملوث امید وار کو ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔
خفیہ سکروٹنی