• news

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس کل طلب کر لیا، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، متعدد امور پر غور ہو گا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کابینہ کا آخری اجلاس 6مارچ کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ پری بجٹ ثمری کی منظوری دی جائے گی۔ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں 16نکاتی ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ویزا پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کابینہ سے آخری خطاب کریں گے۔
وفاقی کابینہ

ای پیپر-دی نیشن