افضاءالطاف کی سالگرہ پر کوئی تقریب نہ منائی جائے‘ الطاف حسین
کراچی(خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان اور تمام شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ مارچ کو ان کی صاحبزادی افضاءالطاف کی سالگرہ پر کسی بھی نوعیت کی کوئی تقریب نہ منائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاﺅن میں سینکڑوں ماﺅں کی گودیں اجڑ گئی ہیں‘ سہاگنیں بیوہ‘ بچے یتیم اور بوڑھے والدین اپنے سہاروں سے محروم ہوچکے ہیں‘ اس المناک سانحہ پر ہر دل غمزدہ اور ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر درد مند دل رکھنے والا افسردہ ہے۔ ایسے میں اپنی بیٹی کی سالگرہ کیسے مناسکتا ہوں۔
افضاءالطاف/ سالگرہ