• news

شیری رحمن کو اہم مشاورت کیلئے صدر نے پاکستان بلا لیا


اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) امریکہ میں متعین پاکستان کی سفیر شیری رحمن کو اہم مشاورت کے لئے وطن طلب کر لیا گیا۔ رات گئے یا علی الصبح کسی وقت یہاں پہنچ رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شیری رحمن اس بار قدرے طویل قیام کریں گی اور نگران حکومت کی نامزدگی کے بعد ہی واشنگٹن واپس جائیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات شفاف کرانے کے لئے برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفیروں کو بھی تبدیل کیا جائے۔ برطانیہ میں واجد شمس الحسن اور امریکہ میں شیری رحمن کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے سفیر مقرر کیا تھا۔ شیری رحمن پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ہیں۔ اور وہ صدر مملکت کے طلب کرنے پر وطن آئی ہیں۔ وہ نگران حکومت کی تشکیل کے معاملہ پر بھی صدر کو مشورہ دیں گی۔
شیری رحمن

ای پیپر-دی نیشن