انٹر ڈسٹرکٹ کمشنر کبڈی ٹورنامنٹ کل سے گوجرانوالہ میں شروع ہو گا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کمشنر کپ کبڈی ٹورنامنٹ چھ تا آٹھ مارچ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوگا جس میں فیصل آباد‘ قصور‘ ننکانہ صاحب‘ ساہیوال‘ملتان‘ گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ سیالکوٹ اور منڈی بہاﺅالدین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ ہونگے جبکہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین فائنل کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور جیتنے والے کھلاڑیو ںمیں انعامات تقسیم کریں گے۔