پی پی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر رفیق انجینئر انتقال کرگئے
کراچی (وقائع نگار) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر رفیق انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رفیق انجینئر گزشتہ صبح گھر سے سیر کیلئے نکلے کہ اچانک ان کو دل کا دورہ پڑا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا۔ رفیق انجینئر 2008ءمیں حلقہ 109 کراچی 21 سے پیپلزپارٹی کے چیف وہپ بھی تھے۔ ان کے پاس قدیم ورثے کے قلمدان کے علاوہ صنعت و تجارت اور آئی ٹی کا اضافی قلمدان تھا۔ ان کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری‘ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘ سپیکر قومی اسمبلی و دیگر قائدین نے افسوس کا اظہار کیا۔