• news

بھارت میں پھنسے ہوئے 5 پاکستانی بحری انجینئر وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (آن لائن) بھارتی ریاست وشاکا پٹنم میں پھنسے پانچ پاکستانی کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چار ماہ قبل بنگلہ دیشی جہاز کو بھارت کی ریاست وشاکا پٹنم میں کاغذات مکمل نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا تھا، جہاز کے چوبیس رکنی عملے میں پانچ پاکستانی بھی شامل تھے جو گزشتہ صبح قومی ائر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچے۔کراچی پہنچنے پر ا±نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکام کی جانب سے ا±ن کے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا،ا±نہیں کھانے پینے اور دیگر مشکلات کا سامنا رہا تاہم پاکستانی حکام کی کوششوں کے باعث ا±نکی واپسی ممکن ہوئی۔ پاکستان پہنچنے والے پانچ انجینئرز میں چیف انجینئر سہیل شمشاد، سیکنڈ انجینئر محمد لقمان، گوہر الرحمان، چیف آفیسر فرقان علی، سیکنڈ انجینئر جاوید مہدی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن