پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راﺅنڈ کی میزبانی کرے گا‘ مقابلے آئندہ ماہ میانمر میں ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راﺅنڈ کی میزبانی دیدی۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی اگلے ماہ متبادل جگہ میانمر میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے بتایا کہ پاکستان نے اعصام الحق کی خواہش پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو متبادل جگہ کیلئے میانمر کے لیے آئی ٹی ایف کو درخواست دی تھی۔ اب پاکستان نیوزی لینڈ کےخلاف 5 سے 7 اپریل تک ڈیوس ٹائی کا دوسرا مرحلہ میں میانمر میں کھیلے گا۔ پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی دینا خوش آئند اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری نے کہاکہ میانمر کا کورٹ گراس کورٹ ہے اور گراس کورٹ پر قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ ممتاز یوسف نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راﺅنڈ کیلئے اعصام الحق اور عقیل خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ٹائی میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔