غربت کا رونا رونے والے گلوکار خود ذمہ دار ہیں : شاہدہ منی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی عزت، شہرت اور دولت ہے۔ ایسے گلوکار جو اپنی غربت کا رونا روتے ہیں وہ اپنی غربت کے خود ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران کے باوجود گلوکاروں نے اپنے معاوضوں میں کمی نہیں کی بلکہ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر، راحت فتح علی اور عاطف اسلم آج بھی لاکھوں میں معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گلوکار اپنی غربت کا رونا روتے ہیں، وہ دوسرے گلوکاروں کی عزت نفس بھی مجروح کر رہے ہیں۔ ایک ایک کنال کے گھروں میں رہنے والوں کو غربت کا رونا رونے کی بجائے خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔