• news

واٹمور کو فارغ نہیں کرینگے‘ ٹیم کامیابیاں حاصل کرے گی: ذکاءاشرف

 لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے باوجودکوچ ڈیو واٹمور کو فارغ نہیں کیا جارہا اوراس حوالے سے میڈیا میں آنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کوچ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور جب تک ان کا کنٹریکٹ بورڈ کے ساتھ ختم نہیں ہوتاوہ اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔ ذکاءاشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد ہر طرف سے کوچ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہیں ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جارہاہے جو درست نہیں، انہوںنے کہاکہ ہمیں ڈیو واٹمور کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے وہ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کامیابی کی راہوں پر لے آئیں گے، ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ قومی ٹیم کی دورے سے واپسی کے بعداس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گااو رٹیم کی بہتری کےلئے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے ذمہ دار تمام کھلاڑی ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑی ون ڈے سیریز میںبھی اسی کارکرد گی کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کےلئے میدان میں اتریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن