• news

بھارت کے ساتھ سرکریک کا مسئلہ پرامن طرےقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، نیول چیف

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعہ سرکریک پر حد بندی پر ہے۔ پاک بحریہ سرکریک کے مسئلے پرامن حل کی خواہشمند ہے۔ بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پانچویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکریک کے مسئلے پر بھارت کے ساتھ مذاکرات اپریل میں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے سمندر کے ذریعے دہشت گردی کو روکنے کیلئے ہمیشہ کی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں اکیانوے فیصد تجارت سمندری را ستے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ سمندر کے ذریعے ہونیوالی بحری قزاقی اور دہشت گردی نے ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔ کانفرنس میں امریکہ چین سمیت مختلف ممالک کے نیوی کے افسران اور تحقیق دانوں نے شرکت کی۔ مندوبین کا کہنا تھا کہ بحری قزاقی اور سمندری راستوں پر ہونیوالی دہشت گردی سے نہ عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوسکتی ہے ۔ پاکستان نیوی کی سپیشل فورسز نے منگل کو منوڑہ کے ساحل پر سمندر میں ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کا ایک شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ یہ مظاہرہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام جاری پانچ روزہ کثیر الملکی مشق ’امن۔ 13‘ کا ایک جزو تھا جو دہشت گردی کے خلاف طاقت اور مختلف فوجی عوامل کے مابین باہمی ربط کا شاندار نمونہ ہونے کے علاوہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا بھی مظہر تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن