سٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاﺅ‘ سرمایہ کاری میں ساڑھے 12 ارب سے زائد کمی
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 18100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔ تاہم پی آئی اے کے حصص میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 18000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم اتار چڑھاﺅ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 12 ارب 56 کروڑ 39 لاکھ 76 ہزار 502 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 44 کھرب 79 ارب 54 کروڑ 35 لاکھ 19 ہزار 974 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں104کمپنیوں کا کاروبارہوا 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔27 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس4.04پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4362.41 پربندہوا۔37لاکھ47ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا۔