• news

شاہ عالم گیٹ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن لاکھوں کے ڈی ٹیکشن بل وصول

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران شاہ عالم گیٹ سب ڈویژن نے 35 ہزار یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے اور بجلی چور صارفین کو 6 لاکھ روپے کے بل جاری کر دیئے۔ ایس ڈی او نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بلا تمیز جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن