منڈی مویشیاں شاہ پور کانجراں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ
لاہور (خبر نگار) صدر انجمن تاجران بکرمنڈی بورڈ نے کہا ہے کہ بکر منڈی کوٹ کمبوہ بند روڈ سے شاہ پور کانجران ملتان روڈ پر اگست 2012 ءمنتقل کیا گیا لیکن چھ ماہ بعد تک بھی کوئی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ حکومت وعدے کے مطابق بکر منڈی شاہ پور کانجراں میں فوری طور پر شیلڈ دکانیں اور بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔