وزیراعظم نے اپنے داماد کو چائنہ کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹر لگوا دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر کے فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (وقائع نگار + آئی اےن پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک داماد کو قواعد و ضوابط کے خلاف شاہ نواز محمود کو پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹر لگوا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے خلاف اپنے داماد شاہ نواز محمودکو پاک چائنہ انویسٹمنٹ کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کرا دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اس سے پہلے بھی اپنے ایک داماد کو ورلڈ بنک میں لگانے کی کوشش کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی نے وزیراعظم کے داماد کے بھائی شاہنواز محمود کو پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی کا ڈائریکٹر / ڈپٹی ایم ڈی مقرر کرنے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وزارت خزانہ سمیت تین فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت 11 مارچ کو ہو گی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گذار جاوید محمود کے وکیل ظہیر بشیر انصاری ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ان کے م¶کل کو 2011ءمیں تین سال کے لئے پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی کا ڈائریکٹر / ڈپٹی ایم ڈی مقرر کیا گیا تاہم وزارت خزانہ نے 4 مارچ 2013ءکو وزیراعظم کے داماد کے بھائی شاہنواز محمود کو اس عہدے پر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لگوا دیا