نوازشریف مقبول ترین لیڈر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ پاکستان اور پلڈاٹ کے تعاون سے چاروں صوبے میں سروے کیا۔ سروے کے دوران 9600 سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔ عوام سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں ملک کا مقبول ترین لیڈر کون ہے جواب میں 66 فیصد نے نوازشریف کو ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر کہا۔ عمران خان کی مقبولیت پر 63 فیصد نے رائے دی۔ تعریف کی صف میں ڈاکٹر طاہرالقادری 43 فیصد‘ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر منور حسن 40 فیصد‘ 33 فیصد میں پرویز مشرف‘ 26 فیصد میں مولانا فضل الرحمن‘ 25 فیصد نے چودھری شجاعت‘ زرداری کیلئے 22 فیصد نے رائے دی۔ بیسویں نمبر پر راجہ پرویز اشرف اور اسفندیار ولی ہیں جبکہ 16 فیصد میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ہیں۔