• news

ہمارا پانی پنجاب کو مل رہا ہے‘ غازی بروتھا ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کیا جائے: حکومت خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے غازی بروتھا ڈیم کی ری ڈیزائننگ کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ڈیزائن کی وجہ سے صوبے کے حصے کا پانی پنجاب کو مل رہا ہے۔ غازی بروتھا ڈیم کی تعمیر کیلئے خیبر پی کے میں دریائے سندھ کا رخ موڑا گیا۔ جس سے صوبے کے حصے کا پانی دریائے سندھ میں گر کر پنجاب کو مل رہا ہے۔ ڈیم کی موجودہ ڈیزائننگ کی وجہ سے خیبر پی کے میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین ہو رہا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی صوبے کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن