• news

کراچی اور لاہور سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ سرمایہ کاری میں 7 ارب سے زائد کمی

کراچی+ لاہور (اے پی پی+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 52.87 پوائنٹس کی کمی سے 18000.45 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 56.98 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 52.87 پوائنٹس کی کمی سے 18000.45 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 56.98 پوائنٹس کی کمی سے 14664.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 118 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 228 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 34 کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 940 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 33 کروڑ 34 لاکھ 24 ہزار 654 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 44 کھرب 79 ارب 54 کروڑ 35 لاکھ 19 ہزار 974 روپے سے کم ہو کر 44 کھرب 72 ارب 58 کروڑ 37 لاکھ 56 ہزار 867 روپے رہ گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر106کمپنیوں کا کاروبارہوا 20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔31 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 60.50پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4300.70پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 48لاکھ95ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز37لاکھ47ہزار500حصص کا لین دین ہوا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن