تحریک انصاف کا بلدیاتی نظام ملک کی تقدیر بدل دے گا: فرخ جاوید مون
لاہور (پ ر) تحریک انصاف حلقہ پی پی 152 کے رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکمران پانچ سال تک عوام کے جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکے، وہ اب عوام کو کیا خوشیاں دینگے۔ تحریک انصاف ملک بھر میں ایسا بلدیاتی نظام لیکر آئے گی جس میں نچلے طبقے کی تمام محرومیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔