• news

تبدیلی کیلئے عوام برادری ازم اور پارٹی تعصب کو چھوڑ کر مخلص اور باکردار امیدواروں کو ووٹ دیں: میاں مقصود احمد


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جما عت اسلامی لا ہور میا ں مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے دیا نتدار قیا دت کاانتخاب کر کے مسائل سے نجات حاصل کریں۔ عوام نے برادری ازم اور پارٹی تعصب کو چھوڑ کر مخلص اور باکردار امیدواروں کے حق میں ووٹ نہ دیا تواس کے نتائج ملک کے لئے خطرناک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق ان پانچ سالوں میں مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن