• news

پاکستان دہشت گردی ختم کرنے کیلئے ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا : بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ


نئی دہلی(آئی این پی+ ثناءنیوز )بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ مستقبل میں بہتر تعلقات کیلئے پاکستان اچھا ماحول پیدا کرے۔ جنوری 2013ءمیں پاکستان، بھارت سرحد پرناخوشگوار واقعات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں تناﺅ پیدا ہوا۔ دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان کو دہشت گردوں کےخلاف مزید اقدامات کرنا ہونگے اور پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کرے۔ لوک سبھا میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ جنوری 2013 میں پاکستان بھارت سرحد پرناخوشگوار واقعات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں تناﺅ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کےخلاف مزیدکارروائی کی ضرورت ہے اورپاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کرے۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ ہم پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بہتر تعلقات کیلئے اچھا ماحول پیدا کریگا۔منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بات کررہا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہےں کررہا۔ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے میں ٹھوس پیشرفت دیکھنا چاہتے ہیں۔
منموہن

ای پیپر-دی نیشن