لاہور ہائیکورٹ: امریکی عدالت میں حافظ سعید کیخلاف دائر کیس پر درخواست کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے بروکلین کی امریکی عدالت میںامیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کیخلاف دائر ہرجانہ کے کیس کیخلاف درخواست کی سماعت 29 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو احمد عبداللہ ایڈووکیٹ عدالت میںپیش ہوئے اور بتایاکہ احمر بلال صوفی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
حافظ سعید/ کیس