پیپلز پارٹی کے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی ملک فیاض مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے مستعفی رُکن صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ملک فیاض احمد اعوان نے چند روز قبل پارٹی کی ضلعی صدارت، رکنیت اور پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک فیاض احمد اعوان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان نواحی گاﺅں ڈھرانوالی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اُن کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رُکن صوبائی اسمبلی چودھری اسداللہ آرائیں، ن لیگ کے جنرل سیکرٹری حاجی جمشید عباس تھہیم سمیت مقامی رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی۔