• news

سندھ بلدیاتی آرڈیننس 1979ءپہلے ہی منسوخ ہو چکا‘ ایکٹ 2012ءکی منسوخی سے بحال کیسے ہو گیا : سپریم کورٹ


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ءمنسوخ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ عدالتی آبزرویشن پر ایکٹ ختم کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ءپہلے ہی منسوخ ہوچکا تھا، بحال کیسے ہوسکتا ہے۔ قانون کی بحالی صرف اس صورت میں ہوسکتی ہے جب کوئی دوسرا قانون نہ بنایا گیا ہو۔ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ءکی بحالی سے آئینی سوالات اٹھے ہیں جو قابل بحث ہیں۔ عدالت نے آرٹیکل 140 اور 264 پر بحث کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ/ ایکٹ منسوخ

ای پیپر-دی نیشن