• news

فون ٹیپنگ پر سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کو ایک سال سزا، الزامات سے انکار


روم (بی بی سی) اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو غیر قانونی فون ٹیپنگ کے الزام میں مجرم قرار دے کر ایک سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ان پر الزام تھا انہوں نے پولیس کی جانب سے حاصل کردہ ایک فون ریکارڈنگ کو افشا کر کے ایک اخبار میں شائع کروایا تھا۔ یہ اخبار برلسکونی کے بھائی کا تھا۔ ایک مقدمہ ٹیکس چوری کا ہے جبکہ ایک اور مقدمے کا تعلق ایک کم عمر طوائف کے ساتھ جنسی تعلق سے ہے۔ برلسکونی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔
برلسکونی

ای پیپر-دی نیشن