عالمی یو م نسواں : نام نہاد جمہوری بھارت کے دامن پر ایک اور دھبہ بچی اور دو خواتین سے اجتماعی زیادتی
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں 2 خواتین کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کیرالہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی 3 سالہ بچی کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے نئی دہلی کے قریب غازی آباد میں 19 سالہ خاتون کو رکشہ سواروں نے اغوا کرکے زیادتی کی، 2 پکڑے گئے افراد نے اعتراف جرم کر لیا۔ دوسرے واقعہ میں ایک خاتون نوکری ڈھونڈنے گئی پارک میں موجود افراد نے نشیلا شربت پلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمہ درج ہو گیا۔ پارلیمنٹ میں وزیر مملکت داخلہ امور ملاپلے رام چندنا نے اعتراف کیا کہ اس سال نئی دہلی میں زیادتی کے واقعات دوگنا بڑھ گئے۔ خواتین کے عالمی دن پر بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر یہ واقعات دھبہ بن گئے۔
نئی دہلی