• news

بجلی بریک ڈاﺅن کی وجہ فنی خرابی تھی، تحقیقاتی رپورٹ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا نے بجلی بریک ڈاﺅن کے ذمہ داروں کے تعین کی تحقیقاتی رپورٹ روک لی نجی ٹی وی نے واپڈا ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں بریک ڈاﺅن کا ذمہ دار فنی خرابی کو قرار دیا گیا ہے جبکہ کسی شخص یا ادارے کو بریک ڈاﺅن کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے وفاقی حکومت کو بھیجنے کی بجائے رپورٹ اپنے پاس روک لی اور ہدایت کی ہے کہ چیک کریں فنی خرابی کہاں ہوئی اور کس کے سسٹم میں ہوئی تھی؟ چیئرمین واپڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ فنی خرابی کا ذمے دار کون ہے نشاندہی کریں؟
بجلی / رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن