یو ایس ایڈ کی تشہیری مہم ‘ کشمیر پاکستان کے نقشے سے نکال دیا
ملتان (جنرل رپورٹر) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی تشہیری مہم میں کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے نکال دیا گیا ہے میپکو ریجن میں تشہیری مہم کے لئے لگائے گئے پینا فلیکس پر بنائے گئے نقشوں میں کشمیر شامل نہیں ہے میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ اورنگزیب صدیقی نے نقشہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے ملک دشمن غیر قانونی اور پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسے تمام نقشہ جات ضبط کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کی انتظامیہ نہ صرف پاکستانی قوم سے معافی مانگے بلکہ مستقبل میں بھی پاکستانی قوم کے جذبات مجروح کرنے سے باز رہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حرکت مبینہ طور پر بھارت کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے یو ایس ایڈ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر تمام پینافلیکس اتار کر قوم سے معافی مانگی جائے وگرنہ یو ایس ایڈ کے افسران و ملازمین کا میپکو دفاتر میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔
یو ایس ایڈ/ کشمیر