• news

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، گیلپ سروے کی کوئی حیثیت نہیں: جہانگیر بدر


لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا کہ گیلپ سروے کی کوئی حیثیت نہیں یہ سروے 1970، 1988، 1990 اور 1993ء کے انتخابات میں بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ ان کی رپورٹوں کے مطابق پیپلزپارٹی کے مخالفین کی مذکورہ انتخابات میں کامیابی کی پیشن گوئی کی گئی تھی لیکن اس کے برعکس پیپلزپارٹی نے ان تمام انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2002 میں مشرف کے آمرانہ دور میں ہونے والے الیکشن کے دوران بینظیر بھٹو جلا وطن جبکہ آصف زرداری جیل میں اور پیپلزپارٹی کے سرکردہ لیڈر پابند سلاسل ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس نے پارلیمنٹ میں دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں۔ بعض پارٹیاں ان سروے رپوٹوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کی ہمیشہ حمایت کی ہے کیونکہ یہ عوامی جماعت ہے۔
جہانگیر بدر

ای پیپر-دی نیشن