الیکشن کمشن نے پی پی پارلیمنٹرینز کے پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے پی پی پارلیمنٹرینز کے پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے انتخابات کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمشن کے پاس پارٹی انتخابات کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔اپیل کرنے کا متعلقہ فورم ہائیکورٹ ہے۔