• news

نادرا نے الیکشن کمشن سے واجب الادا 90 کروڑ روپے مانگ لئے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نادرا نے الیکشن کمیشن سے واجب الادا 90 کروڑ روپے مانگ لئے۔ ذرائع نادرا کے مطابق الیکشن کمشن نے اب تک صرف 26 کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے بروقت ادائیگی نہ کی تو انتخابی فہرستوں کی چھپائی ممکن نہیں ہوگی۔ انتخابی فہرستوں کی چھپائی کیلئے 17 کروڑ 50 لاکھ رویے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن