• news

بینظیر بھٹو شہید ویمن کرکٹ ٹرافی زرعی ترقیاتی بینک نے جیت لی


لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسری بینظیر بھٹو شہید ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے جیت لی۔ زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ قنیطہ جلیل نے 44، کپتان ثناءمیر نے 29 (ناٹ آ¶ٹ) اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔ ایلزبتھ خان اور انعم امین نے دو دو جبکہ ثناءگلزار نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ پنجاب ویمن ٹیم 8 وکٹوں پر 87 رنز بنا سکی۔ سدرہ امین 36 اور ارم جاوید نے 20 رنز بنائے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ بہنچ سکی۔ ندا ڈار نے 3، سعدیہ یوسف نے دو اور قنیطہ جلیل نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ فاتح ٹیم زرعی ترقیاتی بنک کو دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ پنجاب ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا گیا۔ بسمہ معروف کو ٹورنامنٹ جبکہ قنیطہ جلیل کو فائنل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بینظیر بھٹو شہید ویمن ٹورنامنٹ کی فاتح زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ویمن کھلاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس ہونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہترین کارنامہ ہے کہ اس نے ویمن کرکٹرز کے لئے ایک ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جس سے کھلاڑیوں کے تجربہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثناءمیر کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں حریف ٹیمیں بہت سخت تھیں تاہم پاکستان ٹیم نے ان کا بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔ قومی ٹیم کی پرفارمنس اتنی بری نہیں تھی حریف ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ سالانہ کیلنڈر میں ویمن کرکٹرز کے لئے سال میں ایسے دو سے تین ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا کرے۔ پنجاب کی ٹیم کی کپتان مارینہ اقبال کا کہنا تھا کہ جیت کا عزم لیکر میدان میں اترے تھے، پوری امید تھی کہ فائنل جیت کر چیمپئن بنیں گے لیکن یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ ہم نے سخت محنت کی لیکن زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم ہم سے اچھا کھیل کر کامیاب ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن