• news

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سومیاخان کا گیت پل پل ریلیز


لاہور (کلچرل رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گلوکارہ سومیا خان کا نیا ویڈیو گیت پل پل پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا ہے -ویڈیو گیت پل پل میں ظلم وستم کی انسانی تصویر مختاراں مائی سے لے کر ملالہ یوسفزئی تک کسی عورت کو تیزاب سے جلایا گیا تو کسی سے قلم اور زندگی چھیننے کی کوشش کی گئی اور کسی کی عزت پامال کر دی گئی جیسے واقعات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ حوا کی بیٹی کے تقدس کو یقینی بنانے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کے ایس پروڈکشن کے گیت پل پل کے شاعر کے ایس کاظمی موسیقار نوید ناشاد، میوزک ارینجرسونوعلی اور ویڈیو ڈائریکٹر عدیل پی کے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن