کامران فیصل قتل کی ایف آئی آر ختم نہیں کی گئی: پولیس
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پولیس بنی امین نے کہا ہے کہ نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل کی موت کے حوالہ سے قتل کی ایف آئی آر ختم نہیں کی گئی۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے سپریم کورٹ میں اپنی تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اب سپریم کورٹ ہی اس پر حکم دے سکتی ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔