• news

پاک فوج کے 29 بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی، 190 کیسز زیر غور آئے

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے 29 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں 2012-13 کے دوران لیفٹیننٹ جنرل/ میجر جنرلز کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی پوسٹوں پر ترقیوں کیلئے مجموعی طور پر 190 بریگیڈئرز کے کیسز زیر غور لائے گئے، جن بریگیڈئرز کو میجر جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈئر سرفراز ستار، ایم نعیم اشرف، ہمایوں عزیز، قاضی محمد اکرام احمد، شیر بلال اکبر، فرحت عباس ثانی، محمد اجمل اقبال، انوارالحق چوہدری، محمد افضل، فہیم العزیز، ندیم رضا، محمد طیب اعظم، آفتاب خان، شیرافگن، عامر اسلم خان، عابد اعجاز، انجم عنایت، افتخار عامر، مشتاق احمد فیصل، قیصر انیس خرم، محمد معظم علی، صلاح الدین قاسم، جواد خالق انصاری، سہیل حفیظ، امجد اقبال، مظہر اسحاق اور محمد اشفاق شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن