اسلامی نظام ہوتا تو کرپٹ، بدعنوان اور نااہل نمائندے کبھی حکمران نہ بنتے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران جو بظاہر رخصت ہونے والے ہیں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 5 سال جمہوریت کو مضبوط کیا اور عوام الناس کی ”بڑی خدمت“ کی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے آئینی مدت پوری کی ہے۔ حکومت کے دعو¶ں کے باوجود جو حقیقت ہے وہ سب جانتے ہیں۔