حج کرپشن کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے راو شکیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈی جی حج را¶ شکیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ را¶ شکیل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کا باعث نہیں بنا پھر بھی دو سال سے قید ہے۔ حامد سعید کاظمی کو بھی اسی بناءپر ضمانت ملی لہٰذا ان کے موکل کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربوں کے باعث ٹرائل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ڈی جی حج را¶ شکیل کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ قبل ازیں عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
حج کرپشن کیس