شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کیساتھ امن معاہدے ختم کر دیئے‘ چین کا اظہار تشویش‘ دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : امریکہ
پیانگ یانگ+ بیجنگ+ واشنگٹن (بی بی سی+ آن لائن) شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ کئے گئے جارحیت نہ کرنے کے تمام معاہدے ختم کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن اور سرحدی راستہ بند کر رہا ہے شمالی کوریا کے بڑے اتحادی چین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں فریقوں کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے وہ ایسے کوئی اقدامات نہ کریں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ جرمنی نے بھی کہا ہے کہ یہ چین کی ذمہ داری ہے کہ وہ شمالی کوریا کو بتائے کہ اس کا دھمکیوں اور اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا ہے شمالی کوریا کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ نے اس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم چونگ ان نے فرنٹ لائن فوجی مورچوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ وہ دشمنوں کا صفایا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے پچھلے ماہ کئے گئے ایٹمی تجربے کے جواب میں نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی۔ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کے سفارتکاروں رقم کی ٹرانسفر اور لگژری اشیاءتک رسائی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دریں اثناءامرےکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کورےا کی جانب سے کسی بھی قسم کے مےزائل حملے کےخلاف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحےت رکھتا ہے،ےہ بات پےانگ ےانگ کی جانب سے جوہری حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے۔وائٹ ہا¶س کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس قسم کے حملوں سے نمٹنے کےلئے بھرپور صلاحےت رکھتا ہے اور قبل ازےں دئےے گئے انتباہ کو دوہراےا کہ شمالی کورےا کو دھمکےوں اور اشتعال انگےزی سے کچھ حاصل نہےں ہوگا۔