• news

ملکی سالمیت محفوظ بنانے کیلئے عوام زرداری کی کرپشن کو دھکا دیں: حمزہ شہباز


جہلم (نامہ نگار) مسلم لیگ کے ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور زرداری کی کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ملکی سالمیت کو محفوظ بنانے کیلئے عوام مل کر زرداری کی کرپشن کو دھکا دیں ، وفاقی حکمرانوں نے ایک ایک ارب ڈالر کے عوض ملکی سالمیت کو گروی رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار این اے63 نوابزادہ اقبال مہدی، ایم این اے نگہت پروین میر، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ، ظہیر خان، سابق ایم پی اے ندیم خادم اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بعد ازیں حمزہ شہباز نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس اور مصری موڑ تا کھیوڑہ براستہ پنڈ دادنخان53کلومیٹر طویل سڑک کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ جلسہ سے قبل صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم کی سربراہی میں 15رکنی وفد نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وکلاءنے جہلم چیمبر کی توسیع کا مطالبہ کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اس وقت ملک نازک سے دور سے گزر رہا ہے، ملکی بقا کو محفوظ رکھنے کا اختیار اب عوام کے پاس ہے جو ووٹ کی طاقت سے ملک کو محفوظ بنانے کیلئے میاں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے بغیر کسی پریشر کے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ملک کو دنیا کے نقشے پر ایٹمی طاقت کی صورت میں ظاہر کیا۔ جہلم کی سیاسی فضا کے بارے انہوں نے کہا کہ ہم تو محبت کے پیامبر ہیں جو (ن) لیگ سے چلا گیا تو کیا ہوا مسلم لیگ ن کی جہلم میں دیوار لیگی کارکنان کی وجہ سے مضبوط تھی اور آئندہ بھی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن